Advertisement

عوام کیلئے بڑی خوشخبری؛ مویشی منڈیوں سے متعلق اہم خبر

عوام کیلئے بڑی خوشخبری؛ مویشی منڈیوں سے متعلق اہم خبر

اسلام آباد کی عوام کے لیے مویشی منڈیوں سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہری سہولت کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 6 مویشی منڈیوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے، تاہم جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں قائم کی جانے والی مویشی منڈیوں کے لیے فوکل پرسنز بھی تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ منڈیوں کے نظم و نسق، سیکیورٹی اور صفائی کے انتظامات مؤثر طریقے سے انجام دیے جا سکیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سنگھجانی مویشی منڈی کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ماحین حسن کے سپرد کی گئی ہے جبکہ سیکٹر I-12 مویشی منڈی کی فوکل پرسن اے سی فروا بتول ہوں گی۔

مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی، قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

Advertisement

اس کے علاوہ سیکٹر I-15 مویشی منڈی کی ذمہ داری اے سی نیہل عبداللہ کو سونپی گئی ہے اور بارہ کہو مویشی منڈی کی فوکل پرسن اے سی عزیر علی خان مقرر کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لہتڑار روڈ پر قائم منڈی کے فوکل پرسن محمد علی ہوں گے جبکہ ایکسپریس ہائی وے پر قائم مویشی منڈی کی نگرانی فہد چیمہ کریں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ صرف مختص کردہ مقامات پر قائم سرکاری منڈیوں سے ہی قربانی کے جانور خریدیں اور غیر قانونی مویشی منڈیوں سے گریز کریں تاکہ شہر میں ٹریفک، صفائی اور دیگر مسائل سے بچا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version