Advertisement

گوگل پلے اسٹور پر موجود خطرناک ایپس کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف

گوگل پلے اسٹور پر موجود خطرناک ایپس کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد: گوگل پلے اسٹور پر موجود خطرناک ایپس کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے،  جس پر نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ (این ٹی آئی ایس بی) نے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی۔

جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق خطرناک ایپس صارفین کی نجی معلومات اور موبائل ڈیٹا چرانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، کو اسپائی اسپائی ویئر اور اناتسا بینکنگ ٹروجن کے ذریعے حساس معلومات چوری کی جارہی ہیں، قومی اداروں، وزارتوں، ڈویژنز اور عوام کو مشتبہ موبائل ایپس سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 شمالی کوریا کے ہیکرز گروپ APT-37 اور APT-43 ان حملوں کے پیچھے ہیں، کو اسپائی ایپ کال لاگز، لوکیشن، آڈیو، ویڈیوز اور اسکرین شاٹس تک رسائی حاصل کرتی ہے، اناتسا (ٹی باٹ) ٹروجن بینکنگ ایپ صارفین سے پاسورڈز اور مالیاتی تفصیلات چرا لیتا ہے، خطرناک ایپس فائل منیجرز اور سیکیورٹی ٹولز کے روپ میں موجود تھیں۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ گوگل نے مارچ میں درجنوں خطرناک ایپس پلے اسٹور سے ہٹا دی تھیں، مشتبہ ایپس 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد بار ڈاؤن لوڈ ہو چکی ہیں، تمام صارفین فوری طور پر ایسی ایپس اپنے موبائل فونز سے ڈیلیٹ کر دیں۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے ہدایت دی گئی کہ عوام صرف قابلِ اعتماد ڈویلپرز کی ایپس انسٹال کریں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پلے اسٹور سے یہ ایپس ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ورنہ۔۔۔!

شہری ایپس انسٹال کرنے سے پہلے ان کی اجازتیں اور تفصیلات چیک کریں، گوگل پلے پروٹیکٹ کو فعال رکھیں تاکہ نقصان دہ ایپس کی فوری شناخت ممکن ہو۔

ایڈوائزری کا مقصد وزارتوں، اداروں اور عام صارفین کو سائبر خطرات سے محفوظ بنانا ہے، سائبر حملے نجی معلومات چرانے اور مالی نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں، تمام وزارتیں، ادارے اور صارفین ایڈوائزری پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version