Advertisement

بجٹ سازی پر مشاورت: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات طے

حکومت کے بجٹ اہداف پر آئی ایم ایف کا اعتراض

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد بجٹ تیاری کے سلسلے میں طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان نہ پہنچ سکا، جس کے باعث مذاکرات اب ورچوئل (آن لائن) ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے ورچوئل (آن لائن) ہوں گے جبکہ آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ پر بات چیت کا آغاز کل سے ہونا تھا، تاہم اب ابتدائی مذاکرات ورچوئل فارمیٹ میں کیے جا رہے ہیں، ان مذاکرات میں پاکستان کی معاشی ٹیم بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کرے گی۔

معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کو بریفنگ دینے کے لیے تمام تیاری مکمل کر لی ہے، آن لائن اجلاسوں میں وزارتِ خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، جبکہ آئی ایم ایف وفد ان تجاویز اور بجٹ تیاری کے عمل کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف وفد کا پاکستان آمد کا امکان ہے، جس میں بجٹ کی تفصیلات اور اہداف پر براہِ راست بات چیت کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version