Advertisement

تاریخ گواہ ہے کہ چند گھنٹے میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملادیا؛ وزیر اعظم

تاریخ گواہ ہے کہ چند گھنٹے میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملادیا؛ وزیر اعظم

راولپنڈی: وزیراعظم شہباز نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ چند گھنٹے میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملادیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنزکا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء نے پسرور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی ان کے ہمراہ  تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو جنگ کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ وزیراعظم نے آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

Advertisement

وزیر اعظم کا اظہار خیال

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، تاریخ گواہ ہے کہ چند گھنٹے میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا گیا۔

شہباز شریف کہتے ہیں کہ مسلح افواج نے بے مثال جرأت اور عزم کا مظاہرہ کیا جب کہ وزیراعظم نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے تبادلہ خیال کیا اور ان کےعزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بہادرجوانوں پر فخر ہے، بہادرجوان قوم کے سر کا تاج ہیں۔

وزیراعظم نے افواج پاکستان کو دشمن کے خلاف عظیم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہہ کامیابی رہتی دنیا تک تاریخ کے سنہری باب کاحصہ بن گئی ہے، ہماری بہادر افواج نے وطن عزیز اور 24 کروڑ عوام کے وقارمیں اضافہ کیا۔

دشمن کے گھمنڈ اورغرور کو خاک میں ملادیا

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے اپنی بہادری سے قوم کی عزت افزائی کی اور ہم نےعسکری مہارت، ہمت اور جوانمردی سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اللہ کے فضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے گھمنڈ اور غرور کو خاک میں ملادیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی  زخمی اہلکاروں سے انفرادی طور پر ملاقات

شہباز شریف کہتے ہیں کہ ہمارے بہادرسپوتوں نے دشمن کو ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھنے دیا، ہمارے شاہینوں نے دشمن کو جو ضرب لگائی یہ معمولی کارنامہ نہیں، پاکستان کو روایتی جنگ میں پیچھے چھوڑنے کے بھارتی دعوے خاک میں مل گئے۔

دنیا عسکری صلاحیتوں کی معترف

انہوں نے بتایا کہ آج دنیا پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کی معترف ہے، عسکری قیادت اور افواج پاکستان کے ہر جوان اور افسر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ افواج پاکستان نے دشمن کے دانت توڑ دیے، کور کمانڈر نے بتایا کس طرح چوکی کا دفاع کیا اور دشمن کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ افواج نے زمین پر دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کیا اور پاک فضائیہ نے دشمن کے طیاروں کو مار گرایا، پاک فضائیہ نے جس طرح بھارتی طیاروں کو گرایا یہ کوئی معمولی بات نہیں، آج اغیار اور دوست کہنے پرمجبور ہیں کہ پاکستان نے بھارت پر برتری حاصل کرلی۔

Advertisement

پوری جنگ کی پلاننگ آرمی چیف نے کی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افواج نے تکنیکی طریقے سے جس طرح جنگ لڑی ماہرین کتابیں لکھیں گے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف عاصم منیر کو سلام پیش کرتا ہوں، ایئر چیف ظہیر احمد بابر اور نیول چیف نوید اشرف کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پوری جنگ کی پلاننگ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کی، آرمی چیف نے انتہائی دلیری اور دانشمندی سے جنگ کی پلاننگ کی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ وزیراعظم چند روز میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کریں گے جب کہ وزیراعظم ایئر اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version