Advertisement

سندھ طاس معاہدہ؛ پاکستان کا بھارت کو نوٹس دینے کا فیصلہ

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ممکنہ سیلاب سے آگاہ کردیا

اسلام آباد:پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوٹس نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا، بھارت سفارتی ذرائع سے ملنے والے نوٹس کا 15 دن میں جواب دینے کا پابند ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ نوٹس میں بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی، جبکہ بھارت کے جواب کی روشنی میں پاکستان اپنا لائحہ عمل طے کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر فناشل ٹائمز کی اہم رپورٹ جاری

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے خارجہ، آبی وسائل اور قانون کی وزارتوں نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا ہے، جبکہ پاکستان قانونی کارروائی کی ضرورت پڑنے پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے گا، اس حوالے سے پاکستان دی ہیگ میں اپنے سفیر کے ذریعے عالمی عدالت میں کارروائی  کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت کو سفارتی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ اعلیٰ قومی قیادت کی سطح پر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version