Advertisement

پاک بھارت کشیدگی، ترکیہ کا پاکستان کی حمایت کا اعلان

پاک بھارت کشیدگی، ترکیہ کا پاکستان کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی پر ترکیہ نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں ترک سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کی سازش کررہا ہے، مودی سرکار الزامات کا کوئی ثبوت دینے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ شفاف، غیرجانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقات میں تعاون کریں گے، ترکیہ تحقیقات میں شامل ہو تو خیرمقدم کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود ہمارا ردعمل ذمےدارانہ رہا، اقتصادی بحالی کے لیے پڑوس میں امن وسلامتی ضروری ہے۔

دوسری جانب ترک سفیر نے کہا کہ ہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمے دارانہ رہا ہے اور پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

Advertisement

انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کا جواب دینا ہے اردوان حکومت پاکستان کے مؤقف کے ساتھ ہیں۔

بعدازاں وزیراعظم نے پاکستان کی حمایت پر ترکیہ کے صدر اردوان سے تشکر کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version