Advertisement

پاک فوج کی کامیابی پر ملک بھر میں اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

پاک فوج کی کامیابی پر ملک بھر میں اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

پاک فوج کی حالیہ کامیابی پر ملک بھر میں عوام کی جانب سے بھرپور جوش و جذبے سے یکجہتی کا اظہا کیا جارہا ہے، مختلف شہروں میں نکالے جانے والی ریلیوں میں پاکستانی عوام، مذہبی رہنما اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان پاک فوج کی حمایت میں بھرپور آواز بلند کر رہے ہیں۔

لاہور میں بین المذاہب تشکر ریلی نولکھا چرچ سے نکالی گئی جس کی قیادت ڈاکٹر مجید ایبل نے کی۔ ریلی میں چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، سکھ رہنما سردار کلیان سنگھ کلیان اور ہندو رہنما پنڈت بھگت لال کھوکھر نے بھی شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے اور اس نے اپنی طاقت کو ثابت کر دیا ہے۔

ریلی کا مقصد یہ تھا کہ ہم سب اپنے فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور دشمن کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

جیکب آباد میں ایم کیو ایم پاکستان نے پاک فوج کی کامیابی پر یوم تشکر منایا اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی، جس میں ایم کیو ایم کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement

شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ساتھ بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی اور پاک فوج کی حمایت میں فلگ شگاف نعرے لگائے۔

Advertisement

مقررین نے کہا کہ پاک فوج کی حکمت عملی اور بہادری نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

تھرپارکر کے سیاحتی مقام ماروی کے کنویں پر بھی ایک منفرد اظہار یکجہتی کے طور پر اونٹوں پر سوار ہو کر ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے قومی پرچم تھامے اور بھارت کے ناپاک عزائم کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔

ریلی کے شرکاء نے کہا کہ ہم پاک افواج کے ساتھ ہیں اور دشمن کے ناپاک ارادوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

سکھر میں بھی غلام محمد مہر میڈیکل کالج اور ٹیچنگ اسپتال کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، جس میں کالج کے ڈاکٹرز اور اسپتال کے اسٹاف نے شرکت کی۔

شرکاء نے پاکستانی پرچم تھامے اور پاک افواج کے حق میں نعرے لگائے۔

ملک بھر میں نکالی گئی ان ریلیوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم پاک افواج کی پشت پر کھڑی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے محافظوں کے ساتھ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version