Advertisement

سجاول گرڈ اسٹیشن کی مرمت کا کام شروع، 5 روز میں بجلی بحالی کا امکان

گرڈ اسٹیشن سے نکلنے والے 6 اہم فیڈر متاثر ہوئے ہیں

 ضلع سجاول میں گزشتہ شب گرڈ اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث پورے ضلع کی بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث لگی، جس نے اہم مشینری اور ٹرانسفارمرز کو شدید نقصان پہنچایا۔

گرڈ اسٹیشن سے نکلنے والے 6 اہم فیڈر متاثر ہوئے ہیں، جن کے ذریعے چوہڑ جمالی، جاتی، دڑو، بڈھو ٹالپر، بیلو سمیت متعدد شہری و دیہی علاقوں کو بجلی فراہم کی جاتی تھی۔ واقعے کے بعد پورے ضلع میں اندھیرا چھا گیا اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے ترجمان کے مطابق، حیدرآباد سے ماہرین پر مشتمل ٹیمیں متاثرہ گرڈ اسٹیشن پر پہنچ چکی ہیں اور مرمتی کام تیزی سے جاری ہے۔ نئے ٹرانسفارمرز اور ضروری آلات سجاول پہنچا دیے گئے ہیں۔ تاہم، مکمل بحالی میں کم از کم پانچ روز لگ سکتے ہیں۔

بجلی کی بندش نے شدید گرمی میں شہریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ اسپتالوں میں مریض گرمی اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ کئی مقامات پر پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو چکی ہے، جس سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement

ضلع کے دیہی علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے باعث نہ صرف گھریلو زندگی متاثر ہوئی ہے بلکہ زرعی سرگرمیاں بھی رُک گئی ہیں۔ کسان ٹیوب ویل بند ہونے سے فصلوں کو پانی نہیں دے پا رہے، جس سے زرعی معیشت کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے حیسکو حکام سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے بحالی کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version