سپریم کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ / فائل فوٹو
سپریم کورٹ آف پاکستان نے موسم گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
عدالت عظمیٰ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تعطیلات 16 جون سے 8 ستمبر 2025 تک جاری رہیں گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عدالت میں زیر التوا مقدمات کی بڑی تعداد کے پیش نظر سپریم کورٹ کے ججز صرف ایک ماہ کی تعطیلات حاصل کر سکیں گے تاکہ عدالتی کام جاری رکھا جا سکے اور مقدمات کی سماعت متاثر نہ ہو۔
مزید برآں سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ججز تعطیلات کے دوران 15 دن اپنے اپنے آبائی شہروں میں قائم رجسٹری دفاتر میں خدمات انجام دیں گے، تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں تعطل نہ آئے اور علاقائی سطح پر مقدمات کی کارروائی مؤثر طریقے سے جاری رکھی جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

