پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات جاری

پاکستان کو رواں مالی سال ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات جاری کر دی گئیں ہیں۔
دستاویز کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد فنڈز ملے، جس میں 5 ارب 92 کروڑ ڈالر قرضہ اور 15 کروڑ 83 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دس ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2.1 ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں، جبکہ سعودی عرب، یو اے ای، چین نے 6 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور بھی کیے۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی تا اپریل عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر ملے، اس دوران چین، امریکہ سمیت مختلف ممالک نے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر قرض دیا، جبکہ پاکستان نے دس ماہ میں 76 کروڑ ڈالر کا بیرونی کمرشل قرضہ حاصل کیا۔
اقتصادی امور ڈویژن نے کہا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 1 ارب 61 کروڑ ڈالر، بجٹ سپورٹ کی مد میں دس ماہ میں 3 ارب ڈالر سے زائد، جبکہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو 2 ارب 63 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ ترجیحات درست قرار، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بڑی پیشرفت
اس کے علاوہ آئی ایم ایف فنڈنگ اور دوست ممالک کے رول اوورز ملا کر 14.1 ارب ڈالر ملے۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال بیرونی مالی معاونت کا ہدف 19 ارب 39 کروڑ ڈالر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News