Advertisement

زرداری ہاؤس میں بڑی ملاقات، بلاول بھٹو اور امریکی سفیر کے درمیان کیا طے پایا؟ جانیے

پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی و اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور محترمہ نٹالی بیکر (Natalie Baker)  نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک-امریکا دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارتی تعاون، اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکا کے ساتھ مضبوط اور پائیدار تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی و اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مستقبل کی علاقائی ترقی اور استحکام کے لیے کلیدی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: دریاؤں کا پانی روکا تو دشمن کا خون بہے گا، بلاول بھٹو کا بھارت کو دو ٹوک پیغام

Advertisement

ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطے میں امن و سلامتی کے قیام میں امریکا کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدوں میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابلِ تعریف رہا ہے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان خطے کے تنازعات کے حل کے لیے امریکا کے ساتھ کھڑا ہے اور پرامن سفارتی اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

ناظم الامور نٹالی بیکر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران امریکا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ا

نہوں نے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے اور مختلف شعبوں میں پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version