خضدار حملہ ناقابل برداشت، بھارتی پراکسیز باز آجائیں، اسحاق ڈار کا سینیٹ میں دوٹوک مؤقف

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اپنے دوٹوک مؤقف میں کہا کہ خضدار حملہ ناقابل برداشت ہے، بھارت کی پراکسیز باز آجائیں۔
اسحاق ڈار نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کو ناقابلِ برداشت قرار دیا اور بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پراکسیز کارروائیوں سے باز آجائے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعض نکات پر تاحال مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
نائب وزیر اعظم نے تجویز دی کہ آئندہ کے لیے ایک جامع کمیٹی تشکیل دی جائے جو سیکیورٹی پالیسی اور مؤثر لائحہ عمل مرتب کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں اپنی سرحدیں کھول کر 35 سے 40 ہزار افراد کو داخلے کی اجازت دی، جس کے نتائج آج ہم بھگت رہے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ اس فتنے کا خاتمہ کیا جائے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔
وزیر خارجہ نے خضدار واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے، حکومت اس واقعے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے سینیٹ میں جاری پاک-افریقہ دوستی اجلاس سے متعلق بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں پاک افریقہ دوستی کے اس اہم اجلاس کا حصہ ہوں، آج کا دن دونوں خطوں کے درمیان تاریخی اور باہمی تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

