ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم تکبیر پر پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 27سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سربلند رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا، پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل، یوم تکبیر آج قومی جذبے سے منایا جارہا ہے
مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، 10 مئی کی فتح کی بنیاد 28مئی 1998ء کو رکھی گئی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ 28مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی وطن عزیز کی فضاؤں میں موجود ہیں، قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنوازشریف کی ممنون ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو جب بھی منہ توڑ جواب ملا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی، ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

