وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی: وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔
وزیراعظم اپنے دورے کے دوران آپریشن “بنیان مرصوص” میں کلیدی کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اس موقع پر پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے خطاب بھی کریں گے، جس میں وہ آپریشن کی اہمیت، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور بحریہ کی قربانیوں کو اجاگر کریں گے۔
وزیراعظم کے دورہ کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں، جن میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News