Advertisement

جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سیزفائر ناپائیدار رہے گا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید

جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سیزفائر ناپائیدار رہے گا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید

پاک فوج کے سابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سیزفائر ناپائیدار رہے گا۔

پاک فوج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے روسی نشریاتی ادارے آر ٹی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بینان مرصوص اور خطے کی سلامتی سے متعلق اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بنیان مرصوص  یہی وہ معرکہ جس نے امن کیلئے مسئلہ کشمیر کو ناگزیر ثابت کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: حماقت یا کوئی نیا ایڈوینچر! کیا بھارت سیزفائرمعاہدہ توڑنے والاہے؟

آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کا کہنا تھا کہ سیزفائر ایک جراتمندانہ فیصلہ تھا، دونوں جانب کی سیاسی قیادت نے عالمی دباؤ میں سیزفائر کو قبول کیا، یہ آسان فیصلہ نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مختصر لیکن وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا فوجی تصادم تھا، اور 3000  کلومیٹر کی حدود میں میزائل اور گولہ باری ہوئی، اور گلگت بلتستان سمیت ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تاہم سیزفائر کے 24 سے 36 گھنٹوں میں دونوں افواج نے مؤثر طریقے سے جنگ بندی نافذ کی۔

Advertisement

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ 78 سالوں میں کئی سیزفائر ہوئے لیکن کشمیر مسئلہ حل نہ ہونے کے باعث پائیدار امن ممکن نہیں ہو سکا، اقوام متحدہ نے 1948 میں کشمیر کو بین الاقوامی تنازعہ تسلیم کیا، تاہم جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا سیزفائر ناپائیدار رہے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے غلط دعویٰ کیا کہ اس نے دہشت گرد کیمپس کو نشانہ بنایا، بھارت نے اصل میں مساجد اور عام شہریوں کے گھر تباہ کیے، اور اس بمباری سے معصوم بچوں کے ساتھ خواتین بھی شہید ہوئیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ثبوت کی صورت میں تعاون کی پیشکش کی، تاہم بھارت نے ابھی تک ثبوت نہ پاکستان کو اور نہ ہی کسی بین الاقوامی ادارے کو فراہم کیے۔

انہں نے سوال اٹھایا کہ اگر بھارت کی تفتیش جاری ہے تو پھر بین الاقوامی قوانین کے تحت اسے نتیجہ خیز شواہد کے بغیر حملے کرنے کا کیا حق حاصل ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پٹھان کوٹ، اُڑی اور ممبئی حملوں جیسے واقعات کو بھی بنیاد بنا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور ہمیشہ شفاف تحقیقات سے انکار کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ بھارت غلط کہتا ہے کہ دہشت گرد اڈے نشانہ بنائے، آر ٹی کے رپورٹر خود زمینی صورتحال کا مشاہدہ کریں، تاکہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ سامنے آ سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version