Advertisement

’’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘‘شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری

’’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘‘شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری

معرکہ حق میں وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آئی ایس پی آر نے شاندار نغمہ جاری کردیا ہے جس کے بول ہیں ’’میں اپنا وعدہ نبھارہا ہوں‘‘۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نغمہ کی دل سوز بول ” میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں”  اور گلوکاروں کی سحر انگیز آوازوں نے  سماں باندھ دیا ہے۔

نغمہ میں افواجِ پاکستان اور سولینز کی قیمتی قربانیوں کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح؛ آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا ملی نغمہ جاری

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے شہداءِ معرکہِ حق کو  سر کا جھومر قرار دیا  اور کہا کہ یہ انہی شہداء و غازیوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ اللہ نے اس سرزمین پاک کو فتح و کامرانی سے سرفراز فرمایا۔

Advertisement

نغمہ نے 1965 کے اُس جنگی ماحول کی یاد کو دوبارہ تازہ کر دیا جب پوری قوم نے مل کر افواجِ پاکستان کا ساتھ دیا اور بھارت کو دھول چٹائی تھی۔

بھارت یہ جان لے کہ رات کی تاریکی میں چھپ کر  بزدل فوجیں وار کیا کرتی ہیں جب کہ بہادر قومیں اور ان کی افواج بتا کر میدانِ جنگ میں اترتی ہیں۔

خوبصورت اور دل کو چھولینے والے لفظوں سے سرشار اس نغمہ نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version