Advertisement

کے الیکٹرک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری مشکلات کا شکار

کے الیکٹرک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری مشکلات کا شکار

کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے، جس سے شہری شدید مشکلات میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

گزشتہ دس برس سے بجلی کی بندش سے مستثنیٰ علاقوں اردو بازار، رتن تلاؤ، پریڈی اسٹریٹ اور فریئر مارکیٹ میں اچانک 10 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ کا آغاز کر دیا گیا، جس پر علاقہ مکینوں نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گرمی اور حبس کے دوران طویل لوڈشیڈنگ نے ان کی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، بزرگ افراد، خواتین اور بچے خاص طور پر اذیت میں مبتلا ہیں، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی کے صارفین کیلئے اچھی خبر؛ بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

مقامی شہریوں کے مطابق علاقے میں سو فیصد بلنگ کی جاتی رہی ہے اور گزشتہ ایک دہائی سے لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں ہوا، مگر اب بغیر کسی پیشگی اطلاع کے گھنٹوں بجلی بند کی جا رہی ہے۔

Advertisement

شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے الیکٹرک حکام سے شکایات کرنے پر کوئی سنوائی نہیں ہو رہی اور نہ ہی لوڈشیڈنگ کی باقاعدہ وجوہات سے آگاہ کیا جا رہا ہے، بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے، جس سے مکین دہری مشکلات کا شکار ہیں۔

متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں نے کے الیکٹرک اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں اور بجلی کی فراہمی کو بحال کیا جائے تاکہ روزمرہ زندگی معمول پر آسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version