Advertisement

پاک بھارت کشیدگی: وفاقی حکومت کا قومی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

عطا تارڑ، تردید

عطا تارڑ/فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر وفاقی حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری منگل کو سیاسی جماعتوں کے قائدین کو ایک اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس بریفنگ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال، اس کے ممکنہ مضمرات، افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

وزارتِ اطلاعات کے ترجمان نے اس اقدام کو قومی یکجہتی اور اتحاد کی ایک اعلیٰ مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی قیادت کو ایک صفحے پر لانا انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version