پہلگام فالس فلیگ؛ لائیو پروگرام میں مودی اور بھارتی میڈیا کا لاشوں پر ووٹ لینے کا کھیل بےنقاب

پہلگام فالس فلیگ کے بعد لائیو پروگرام میں مودی اور بھارتی میڈیا کا لاشوں پر ووٹ لینے کا کھیل بے نقاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پلوامہ فالس فلیگ حملے کے نتیجے میں ہلاک بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر ووٹ لینے کا مودی کا کھیل بےنقاب ہوگیا، ٹی وی پروگرام میں کانگریس رہنما کی جانب سے مودی کی تقریر کا ویڈیوکلپ چلا کر مودی اور بھارتی میڈیا کے منہ پر طمانچہ مار دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کی آلہ کار پروگرام اینکر مودی کا دفاع کرتی رہی مگر ناکام رہی، کانگریسی رہنما کی جانب سے ویڈیو چلاتے ہی اینکرپرسن کو سانپ سونگھ گیا۔
ویڈیو میں مودی کی جانب سے پلوامہ کے شہدا کو ہتھیار بنا کر ووٹ کی اپیل کی گئی جس کے بعد مودی کا گھناؤنا چہرہ بھارت سمیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مودی سرکار کا اپنے ہلاک فوجی جوانوں کے نام پر سیاست کا گندا کھیل منظر عام پر آگیا۔
اس حوالے سے سیاسی ماہرین نے کہا کہ مودی بھارتی قوم کے جذبات بھڑکا کر سیاست کا دھندہ کرتا ہے۔
سیاسی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ٹاک شو میں موجود اینکر اور وزرا کے چہروں پر سوالیہ نشان دیکھنے لائق تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

