پاکستان نے بھارت کوایسا سبق سکھایا وہ کبھی نہیں بھولےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کوایسا سبق سکھایا وہ کبھی نہیں بھولےگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عرب میڈیاکوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف فوجی حکمت عملی کو مستقبل میں پڑھایاجائےگا، ہم نے دشمن کے26 اہداف منتخب کیے، تمام اہداف کونشانہ بنایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہم نے حقائق بتائے، جھوٹ نہیں بولا،کسی چیز کومسخ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی قوم تو نہ پہلے جھکی تھی اور نہ ہم اب جھکیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اس سے قبل بھی دنیا کے مختلف چینلز اور اخبارات کو انٹرویو دے چکے ہیں جس میں انہوں حالیہ پاک بھارت جنگ کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News