Advertisement

کراچی مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہری پریشان

کراچی مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہری پریشان

کراچی: عیدالاضحیٰ میں چند دن باقی رہ گئے ہیں، تاہم کراچی کی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں تاحال ساتویں آسمان پر ہیں، جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد پریشانی میں مبتلا ہے۔

مویشی دوست منڈی میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانور پہنچ چکے ہیں اور قربانی کے جانوروں کی آمد اور خرید و فروخت کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

منڈی انتظامیہ کے مطابق اب تک 50 ہزار سے زائد چھوٹے اور بڑے جانور فروخت ہو چکے ہیں۔

تاہم جانوروں کی قیمتیں عام خریدار کی پہنچ سے باہر نظر آ رہی ہیں، منڈی میں ایک چھوٹی بچھیا کی قیمت 2 لاکھ روپے سے شروع ہو کر 3 سے 4 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ بڑے اور ہیوی جانوروں کی قیمتیں 5 لاکھ سے شروع ہو کر کئی لاکھ روپے تک جا رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی آسان نہیں رہی، قیمتیں سن کر دِل دہل جاتا ہے، منڈی کا چکر لگانا بھی اب ایک مشکل کام بن چکا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آمد عیدالاضحیٰ تک جاری رہے گی اور منڈی میں تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیمتوں پر کنٹرول کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ قربانی کی سنت ادا کر سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version