Advertisement

بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرون حملے ناکام، پاک فوج نے مزید 6 ڈرونز مار گرائے

بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرون حملے ناکام، پاک فوج نے مزید 6 ڈرونز مار گرائے

پاک فوج نے وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ کے علاقوں میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اسرائیلی ساختہ مزید 6 بھارتی ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ایک ڈرون وہاڑی، ایک پاکپتن اور چار ڈرونز اوکاڑہ میں مار گرائے گئے، تاہم اب تک مجموعی طور پر دشمن کے 35 ڈرونز تباہ کیے جا چکے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام ڈرونز کو مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیا گیا اور ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے اور تیز رفتار ڈرونز کو بھی ٹریک اور نیوٹرلائز کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری علاقوں اور کمرشل پروازوں کی موجودگی میں ڈرون کو نشانہ بنانے کے لیے ایک مکمل اور محتاط آپریشنل طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ حملے پاکستان کے دفاعی نظام کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، “ہروپ” جیسے جدید ڈرونز کی کامیاب ٹریکنگ اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم ہر قسم کے چیلنج کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version