’’اللّٰہ اکبر، تیار ہیں ہم‘‘ لہو کو گرمانے والے لفظوں سے سرشار نیا جنگی قومی ترانہ جاری

پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے ایسے میں فوجی جوانوں کے لہو کو گرمانے اور جذبہ شہادت کو پروان چڑھانے کے لیے ایک نیا جنگی قومی ترانہ جاری کیا گیا ہے۔
اس ترانے کی ابتدا تکبیر یعنی اللہ اکبر سے ہوتی ہے اور اس کے بعد اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے اگر جنگ مسلط کردی گئی ہے تو اس کے لیے تیار ہیں ہم۔
موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ’’اللّٰہ اکبر، تیار ہیں ہم‘‘ یہ نغمہ پاکستانی قوم کی دلی آواز بن گیا ہے۔
اس نغمے میں دل کو گرما دینے والی شاعری اور سحر انگیز آواز نے گویا ایک سماں ساباندھ دیا ہے، اسے سن کر جذبہ ایمانی جوش مارنے لگتا ہے۔
اس نغمے کےجوش و جذبہ سے بھرپور الفاظ ’غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم، لڑنے کے لیے تیار ہیں ہم‘ جیسے الفاظ دشمن کا دل دہلادینے کے لیے کافی ہیں، جس قوم کے نغمے اتنے جوش دلانے والے لفظوں سے بھرپور ہوں تو دشمن اس ملک کے جوانوں کے حوصلے اور جذبہ شہادت کا اندازہ ہی نہیں لگاسکتا۔
بھارت کا جنگی جنون شاید یہ بھول رہا ہے کہ اُس کا مقابلہ کس قوم سے ہے، پاک فوج ہر طرح کی بھارتی جارحیت پر جوابی وار دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
پاکستان دینِ اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اس کی فوج اسلامی فوج ہے جو اسلام کی حفاظت، بقا اور دوام کے لیے ہر وقت اپنی جان دینے کے لیے تیار رہتی ہے۔
جوش و ولولہ اور جذبوں سے بھرپور یہ نغمہ جو نا صرف پاک فوج بلکہ اس قوم کے ہر فرد کے دل کی ترجمانی کرتا ہے۔
نغمہ میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ اُسے ابھی معلوم نہیں کہ وہ کس قوم سے ٹکرایا ہے، برق رفتاری، جدید ہتھیاروں سے لیس سامانِ حرب اور سخت ترین ٹریننگ مسلح افواج کا ہمیشہ سا ہی طُرَّہِ امتیاز رہی ہے۔
پاک فوج کا موٹو ایمان، تقویٰ، جہاد فی سبیل اللہ ہے، اور اللہ اکبر کا فلک شگاف نعرہ جنگ کے میدان میں دشمن کا دل دہلا دیتا ہے، اللہ اکبر کا نعرہ ہمیں ہمت، جرات اور حوصلہ عطا کرتا ہے، دشمن جان لے یا ہم غازی ہیں یا شہید، دونوں صورتوں میں سربلند ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News