Advertisement

پاکستان نے دربار صاحب امرتسر پر حملے کا بھارتی الزام مسترد کر دیا

پاکستان کی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان نے دربار صاحب امرتسر پر حملے کا بھارتی الزام مسترد کر دیا۔

 بھارتی فوج کے سینئر افسر کے ریمارکس سے متعلق میڈیا کے سوالات پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس الزام کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے، گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام مذہبی عبادت گاہوں کا بے حد احترام  کرتا ہے، پاکستان گولڈن ٹیمپل جیست کسی مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں یہ بھی کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ بھارت نے ہی 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان میں مختلف مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا، بھارتی الزامات اس ناقابل قبول اقدام سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سکھ مذہب کے کئی مقدس مقامات کا فخر سے نگہبان ہے، ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت کا نیا پراپیگنڈہ شروع

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستان گوردوارہ صاحب کرتارپور تک بغیر ویزہ رسائی فراہم کرتا ہے، پاکستان کی جانب سے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا کوئی بھی دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version