Advertisement

بجٹ سے پہلے بڑا جھٹکا، آئی ایم ایف وفد پاکستان نہ پہنچ سکا

آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد شیڈول کے مطابق پاکستان نہ پہنچ سکا۔

جس کے بعد حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب یہ بات چیت آن لائن ہوگی۔

وزارت خزانہ اور ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بجٹ سے متعلق ابتدائی مذاکرات کل سے آن لائن شروع ہوں گے، جن میں پاکستان کی معاشی ٹیم بجٹ تجاویز اور تخمینے پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں: بھارت کی پاکستان کیخلاف مالیاتی سازش،آئی ایم ایف اور فیٹف سے رجوع کرے گا

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد آئندہ ہفتے متوقع ہے، جس کے بعد مذاکرات کا دوسرا مرحلہ فزیکل سیشنز کی صورت میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

Advertisement

حکومتی ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم نے بریفنگ اور مالی خاکے کی تیاری مکمل کر لی ہے، اور آن لائن اجلاسوں میں بجٹ سے متعلق مختلف شعبہ جات پر مفصل بریفنگ دی جائے گی۔

آئی ایم ایف ان مذاکرات میں پاکستان کے محصولات، اخراجات، سبسڈی پالیسی، اور مالیاتی خسارے پر تجاویز کا جائزہ لے گا، جبکہ مستقبل کے معاشی اہداف پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد سے اسٹاف لیول معاہدے کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے، جو آئندہ مالی پروگرام کی بنیاد بن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version