Advertisement

پاکستان فوج کا لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب

پاکستانی فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار اور پُر عزم ہے

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا پاکستان فوج نے بھرپور اور فوری جواب دیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے رات کے وقت نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پاکستان فوج نے دشمن کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا

پاکستان فوج نے بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی اس خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستانی فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار اور پُر عزم ہے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی طرف سے جوابی کارروائی میں بھارتی فائرنگ کے بیشتر مقامات پر دشمن کی سرگرمیوں کو روک دیا گیا اور ان کے حملوں کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا گیا۔

پاکستان کی فوجی قیادت نے ایک بار پھر اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کرے گی اور دشمن کے ہر اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version