پیپلز پارٹی سینیٹ نشست پر کامیاب؛ ایم کیو ایم ناکام

کراچی: پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سینیٹ نشست پر کامیاب ہوگئے جب کہ ایم کیو ایم کی امیدوار نگہت مرزا ناکام ہوگئیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے 111 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کی مدِمقابل ایم کیو ایم کی امیدوار نگہت مرزا کو صرف 36 ووٹ مل سکے۔
سندھ اسمبلی میں سینیٹ انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 149 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 2 ووٹ مسترد کردیے گئے۔
واضح رہے کہ وقار مہدی کی کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی نے سندھ سے سینیٹ میں اپنی سیاسی پوزیشن کو مزید مضبوط کرلیا ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

