Advertisement

بھارت کی آبی جارحیت کا سخت جواب دیں گے، افواجِ پاکستان کا دوٹوک پیغام

میں تصدیق کرتا ہوں کہ تباہ ہونے والا چھٹا طیارہ میراج 2000 تھا

ترجمان افواجِ پاکستان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عرب نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے جنہیں پوری دنیا دیکھے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے آبی جارحیت کی، تو پاکستان برسوں نہیں، دہائیوں تک اس کا مقابلہ کرے گا۔ پاکستان کی 24 کروڑ آبادی کے پانی کو کوئی روکنے کی جرأت نہیں کر سکتا، ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کرنے والا شخص صرف پاگل ہو سکتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاک فوج ایک پیشہ ور ادارہ ہے جو سیاسی قیادت کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کرتی ہے۔ ہم اپنی ذمہ داریوں پر کاربند ہیں اور حکومت کی پالیسیوں پر سنجیدگی سے عمل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک، پاکستانی ڈوزیئر نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی، ویڈیو جاری

ڈی جی آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی سے متعلق کہا کہ اگرچہ دونوں جانب سے رابطے موجود ہیں اور جنگ بندی برقرار رہ سکتی ہے، تاہم اگر خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان کا ردعمل فوری اور محدود ہوتا ہے، صرف ان مقامات پر جو خلاف ورزی کے ذمہ دار ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ افواج پاکستان کبھی عام شہریوں یا سول انفراسٹرکچر کو نشانہ نہیں بناتیں۔

Advertisement

بھارتی فضائیہ کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے تصدیق کی کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے، جبکہ وزیراعظم نے 6 طیارے مار گرانے کا اعلان کیا ہے اور میں تصدیق کرتا ہوں کہ چھٹا طیارہ میراج 2000 تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید بھارتی طیارے بھی گرا سکتے تھے، مگر ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

کشمیر سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت کی داخلی مسئلہ قرار دینے کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ جب تک بھارت مسئلہ کشمیر پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتا، خطے میں کشیدگی اور تصادم کا خطرہ برقرار رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
جنگ بندی معاہدہ؛ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، خواجہ آصف
پاکستان نے فضائی حملے میں 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق آئی سی سی کا بیان مسترد کردیا
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version