Advertisement

اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف وفد کی اہم ملاقات، اقتصادی اصلاحات پر اعتماد کا اظہار

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

یہ وفد آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ و وسط ایشیا کے شعبے کے ڈائریکٹر جہاد ازعور کی قیادت میں اسلام آباد آیا تھا۔ ملاقات میں باہمی اقتصادی تعاون، جاری اصلاحاتی عمل، اور مستقبل کی مالی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیرِاعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) اور وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے توسیعی فنڈ سہولت (Extended Fund Facility) کے تحت پاکستان کے پہلے جائزے کی کامیاب تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری تعاون کو سراہا۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا پاکستان کو ایک ارب ڈالرز کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ

Advertisement

انہوں نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت فراہم کی گئی مالی معاونت پر بھی فنڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان پائیدار معاشی استحکام، اہم ساختی اصلاحات پر عملدرآمد، اور جامع و طویل المدتی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی جاری معاشی اصلاحات کو سراہتے ہوئے، اقتصادی نظم و ضبط، محصولات میں بہتری، اور مالی شفافیت کے لیے حکومتی اقدامات کو مثبت قرار دیا۔ وفد نے پاکستان کے اقتصادی ترقیاتی ایجنڈے کے لیے فنڈ کی جانب سے مسلسل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version