Advertisement

نور مقدم قتل کیس؛ مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار

نور مقدم قتل کیس؛ مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے جب کہ ظاہر جعفر کے مالی اور چوکیدار کی سزاؤں میں کمی کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں دو دن کی سماعت کے بعد مختصر فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ریپ کے جرم میں ظاہر جعفر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی، اغواء کے جرم میں دس سال سزا کم کرکے ایک سال قید بامشقتت کردی گئی ہے جب کہ ظاہر جعفر کے مالی اور چوکیدار کی سزاؤں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار جتنی سال کاٹ چکے ہیں کافی ہے، دونوں شریک ملزمان عدالتی فیصلہ موصول ہونے پر جیل سے رہا کردیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مجرم ظاہر جعفر کا میڈیکل کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری 

Advertisement

سرکاری وکیل نے عدالت نے سے استفسار کیا کہ میں یہاں ریاست کی طرف سے کچھ بولنا چاہتا ہوں جس ہر جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ ریاست کی طرف نوجوانوں کو ’’ایک ساتھ رہنے کے رشتے‘‘ کی تباہ کاریاں بتائیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے بھی سرکاری وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو آئس کے نشے سے روکنے کی آگاہی فراہم کریں۔ آپ کو نہیں پتا یونیورسٹیز میں آئس کتنی آسانی سے ملتی ہے؟۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا علاقہ ایس ایچ او کی مرضی کے بغیر یہ سب ہوسکتا ہے؟، جو آپ کے کرنے کے کام ہیں وہ کریں یہاں ڈائیلاگ بازی نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version