Advertisement

سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے، عطاء اللہ تارڑ

  • فہد
  • شيئر

سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے، عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جبکہ چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کیلئے اپنا اہم کردار ادا کیا۔

عطاء اللہ تارڑ  نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر نے اپنی دوسری ٹویٹ  میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی خواہش کا اظہار کیا، ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی یوم معرکہ حق منانے کا اعلان، شہداء کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان

Advertisement

سندھ طاس معاہدے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو پانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی، بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں، اس وقت پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

عطاء اللہ تارڑ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان نے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی، تاہم بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات عائد کیے جبکہ بھارت تاحال ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا، اور نہ ہی کسی گروہ نے بھی پہلگام واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ رونما ہونا بھارت کی سیکیورٹی ناکامی ہے، بھارتی انٹیلی جنس مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے، بھارت پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے میں بھی بری طرح ناکام ہوا ہے، تاہم سیز فائر کے بعد ڈی جی ایم اوز کے درمیان پہلا رابطہ ہو چکا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے، مغربی سرحدوں پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے گناہ شہریوں، جوانواں اور افسران کی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

وزیراطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی دہشت گرد گروہ کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں ہے، پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوؤں کو نشانہ بنایا، یہ نقصانات سب کے سامنے ہیں، بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔

 عطاء اللہ تارڑ نے مزید یہ بھی کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version