Advertisement

کھلونوں کی طرح بکھرنے والے بھارتی طیاروں کے مزید ثبوت سامنے آ گئے

ایجیکٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی حالت میں اکھنور کے فوجی ہسپتال منتقل کیے گئے

حالیہ فوجی کارروائی آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے انتہائی مہارت کے ساتھ دشمن کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی فضائیہ کو سخت دھچکا پہنچایا ہے۔

دفاعی ذرائع کے مطابق متعدد بھارتی جنگی طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہو گئے، جبکہ کئی پائلٹس زخمی یا لاپتہ ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گر کر تباہ ہوا، جہاں اس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طیارے کی ایجیکشن سیٹ پہی گاڈول، کوکرناگ کے علاقے سے برآمد کر لی گئی ہے۔

 مزید خبریں: پاک بھارت جنگ طویل ہونے سے بھارت کو زیادہ نقصان ہوتا، ماہرین

ایک اور بھارتی طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گرا، جس کے دونوں پائلٹ شدید زخمی حالت میں سری نگر کے ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

Advertisement

مزید برآں، پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن میں بھی ایک بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ اس واقعے میں فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ زخمی ہوئے، جنہیں آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔

تحصیل اکھنور کے گاؤں بھردہ کلاں کے زرعی کھیتوں میں بھی ایک بھارتی طیارہ گرا، جس میں ایجیکٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی حالت میں اکھنور کے فوجی ہسپتال منتقل کیے گئے۔

مزید خبریں : پاکستان کے پاس سائبر ٹیکنالوجی کہاں سے آئی ؟عالمی طاقتیں حیران و پریشان

ایک اور واقعے میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں تباہ ہوا۔

دریں اثناء، بھارت کا ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا، جس سے بھارتی فضائیہ کو ٹیکنالوجی اور نگرانی کے شعبے میں بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ سلسلہ وار ناکامیاں بھارتی فضائیہ کی حکمت عملی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر رہی ہیں۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ بھارتی فضائیہ کی مکمل ناکامی کا عکاس ہے، جہاں دشمن کے طیارے کھلونوں کی مانند تباہ ہوتے نظر آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version