Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد روزمرہ کے جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اموات میں اضافہ

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد روزمرہ کے جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اموات میں اضافہ

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد روزمرہ کے جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اموات میں اضافہ

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد روزمرہ کے جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اموات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کلگام کے علاقے میں بھارتی فورسز نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کشمیری نوجوان امتیاز احمد ماگرے کو دریا میں چھلانگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اسے دہشت گرد قرار دے کر پراپیگنڈہ مہم شروع کر دی ہے، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔

ماضی کی طرح بھارتی میڈیا ایک بار پھر جھوٹی خبریں پھیلا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ قابض افواج جعلی مقابلوں میں معصوم کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہی ہیں جبکہ عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

مقبوضہ وادی میں روزانہ کی بنیاد پر غیر انسانی سرچ آپریشنز اور رات گئے گھروں پر دھاوا بول کر کشمیری عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ، اور اقوام متحدہ سمیت کئی عالمی ادارے بھارتی افواج کے مظالم پر اظہار تشویش کر چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست 2019 سے اب تک 995 کشمیری بھارتی مظالم کا نشانہ بن چکے ہیں، جبکہ 2465 افراد زخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر 96,432 کشمیری اب تک شہید ہو چکے ہیں۔ صرف اپریل 2025 میں 11 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

Advertisement

مقبوضہ کشمیر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی تجربہ گاہ بن چکا ہے جبکہ مغربی میڈیا اور عالمی اداروں کی خاموشی نے بھارت کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ مقبوضہ خطہ دنیا کی سب سے بڑی جیل کی شکل اختیار کر چکا ہے جہاں کشمیریوں کے جان و مال، گھروں اور بنیادی انسانی حقوق کو مسلسل پامال کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version