سپارکو نے عید الاضحیٰ کے چاند کی پیدائش سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی

عیداالاضحیٰ کا چاند / فوٹو
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ذی الحج کے چاند کی پیدائش اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی ہے۔
سپارکو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق، ذوالحجہ کے نئےچاند کی پیدائش 27 مئی 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 08:02 بجے ہوگی۔
سپارکو نے کہا کہ 27 مئی 2025 (29 ذیقعد) کے لیے پاکستان کے حوالے سے سائنسی تجزیہ کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کب ہوگی ؟فیصلہ 27 مئی کوہوگا،رویت ہلال کمیٹی کااجلاس طلب
سپارکو کے مطابق سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں، اس طرح تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی چشم دید گواہیوں اور موسمی حالات کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے، ملک میں یکم ذوالحجہ 29 مئی 2025 کو متوقع ہے، جبکہ ملک بھر میں عیدالاضحٰی 07 جون 2025 کو منائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News