Advertisement

عمان کے ساتھ انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے ضمن میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

عمان کے ساتھ انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے ضمن میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عمان کے ساتھ انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ  کے ضمن میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورہ پر مسقط پہنچ گئے ہیں، جہاں مسقط ایئرپورٹ پر  ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر مسقط کی وزارت داخلہ  کے اعلیٰ حکام، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی ، عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر شخصیات نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن؛ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکہ کے اراکین کانگریس کا عشائیہ

دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی اور خالد بن ہلال بن  سعود کے درمیان ملاقات ہوئی، اس موقع پر خالد بن ہلال نے کہا کہ عمان آمد پر آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

Advertisement

دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، اور خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  عمان حکومت کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version