پاک بھارت کشیدگی؛ نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ‘مرد آہن’ قرار دیدیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ‘مرد آہن’ قرار دے دیا۔
نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے قائدانہ کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے پاکستان کے واضح مؤقف کو تشکیل دیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق جنرل عاصم منیر نے دوٹوک کہا بھارت کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، انکا خطاب کسی بھی بھارتی حملے کا جواب دینے کے عزم کا مکمل اعادہ ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت سے کشیدگی، وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی قیادت کو بریفنگ
نیویارک ٹائمز نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر نے سیاسی، معاشی مشکلات میں پاکستانی قوم کو متحد کیا، یہ بیان پاکستان کے اس عزم کا اعادہ تھا کہ وہ بھارت کے کسی بھی حملے کا برابر یا زیادہ شدت سے جواب دے گا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، اس حملے میں کئی ہندو سیاح ہلاک ہوئے، جس پر بھارت میں سخت ردعمل کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
اس صورتحال میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے غیر معمولی طور پر مرکزی کردار اپنایا ہے، انہوں نے فوجی مشق کے دوران بھارت کو خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کوئی فوجی کارروائی کی تو پاکستان اس کا فوری، مضبوط اور شدید جواب دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News