Advertisement

نائب وزیراعظم کل 3 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے

نائب وزیراعظم کل 3 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل سے عوامی جمہوریہ چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ملاقات کریں گے، جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران مکمل حمایت پر چینی قیادت سے اظہار تشکر کریں گے۔

 سفارتی ذرائع نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے چینی حکومت اور عوام کو تشکر اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کے بعد چین نے بھارت کو بڑا دھچکا دے دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اور چینی حکام کے درمیان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اور چین کی قیادت خطے میں امن و سلامتی کی موجودہ  صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گی۔

Advertisement

سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطح کا  وفد بھی 19 سے 21 مئی تک چین کا دورہ کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version