Advertisement

پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک اضافے کی تیاری

پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک اضافے کی تیاری

حکومت نے  پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک اضافے کی تیاری کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے نئے بجٹ میں کیپیٹل گین ٹیکس کو بڑھانے کیلئے تیاری شروع کر دی گئی ہے، کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد تک کیا جا سکتا ہے، کیپیٹل گین ٹیکس کو کارپورٹ سیکٹر کیلئے عائد انکم ٹیکس کی شرح کے لحاظ سے عائد کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پراپرٹی خریدوفروخت پر لاکھوں روپے منافع پر کم شرح کے مطابق ٹیکس وصولی ہو رہی، رئیل اسٹیٹ میں پراپرٹی کی خریدوفروخت پر سی جی ٹی بڑھانے کی ضرورت ہے، جبکہ کیپیٹل گین ٹیکس بڑھانے سے ٹرانزکشنز میں بھی کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پراپرٹی کی خریدو فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

ذرائع ایف بی آر کے مطابق آمدن اور اخراجات پر آئی ایم ایف وفد سے ورچوئلی مذاکرات میں بات چیت ہو رہی ہے، بجٹ میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی 11 فیصد، اخراجات بلحاظ جی ڈی پی 20.3 فیصد ہو گا، جبکہ آئی ایم ایف کیساتھ وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے ورچوئلی مذاکرات آج بھی ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version