Advertisement

پاکستان کے لیے عالمی سطح پر اعلیٰ اعزاز، ٹریکوما کے خاتمے پر ڈبلیو ایچ او کا اعتراف

پاکستان کے لیے عالمی سطح پر اعلیٰ اعزاز، ٹریکوما کے خاتمے پر ڈبلیو ایچ او کا اعتراف

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان میں آنکھوں کی بیماری ’’ٹریکوما‘‘ کے خاتمے پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو عالمی سطح کا اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا۔

جنیوا میں جاری ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے دوران ڈبلیو ایچ او نے ٹریکوما کے خاتمے پر پاکستان کو یہ اعزاز پیش کیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو ایک اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا جسے پاکستان کے لیے ایک ’’عظیم سنگِ میل‘‘ قرار دیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاکستان کی عوامی صحت کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹریکوما ایک خطرناک بیماری ہے جو بیکٹیریا کے باعث آنکھوں میں انفیکشن پیدا کرتی ہے اور اگر بروقت علاج نہ ہو تو یہ مستقل نابینائی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

وزیر صحت نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ جس طرح ٹریکوما کے خاتمے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے اسی طرح پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version