پاکستانی شاہینوں کی اونچی اڑان، پاک فضائیہ کا پہلا ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ رواں برس شامل ہونے کا امکان

پاکستانی شاہینوں کی اونچی اڑان،جے 35 اے،پاکستان کا پہلا ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ،جے 35 اے کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تیاریاں حتمی مراحل میں پہنچ چکی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد جے 35 اے کی شمولیت کا عمل تیز ہو گیا ہو گیا ہے۔
یادرہے کہ بول نیوز نے ہی سب سے پہلے ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس کے حصول اور پھر پاکستانی پائلٹس کی تربیت کی خبر بریک کی تھی۔
ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ چین سے جے 35 کے دو اسکواڈرنز حاصل کرے گی، پاک فضائیہ ان طیاروں کو بطور ملٹی رول فائٹر جیٹ استعمال کرے گی۔
جے 35 اے کو سنگل سیٹ 2 انجن والا میڈیم سائز فائٹر جیٹ سمجھا جاتا ہے، جبکہ پاکستان ایئر فورس کو جے 35 اے کو بیڑے اور کومبیٹ سسٹم میں انٹیگریٹ کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی، کیونکہ جے 35 اے میں نصب AESA ریڈار J-20 کے ہم پلہ ہے۔
جے 35 کا IRBS-E ٹیکنالوجی سے لیس ریڈار 400 کلومیٹر رینج تک ہدف کو ٹریک کرسکتا ہے، جے 35 اے امریکہ کے ایف 35 کی ماک 1.6 رفتار کے مقابلے میں ماک 2۔2 رفتار کا حامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایئر فورس کے پائلٹس ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ اڑانے کے لیے تیار
8 ٹن پے لوڈ کے ساتھ جے 35 اے اندرونی فیول ٹینکس کی مدد سے 1350 کلومیٹر کے دائرے میں 52 ہزار فٹ کی بلندی تک جا سکتا ہے، جبکہ اس پر پی ایل 15 کے ساتھ انٹرنل ویپنز بے میں پی ایل 17 میزائل بھی نصب کیا جا سکتا ہے۔
پی ایل 17، 400 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو تباہ کر سکتا ہے، جے 35 کے انٹرنل ویپنز بے میں 6 پی ایل 15 میزائل لوڈ کئے جا سکتے ہیں، جبکہ جے 35 اے بحری جنگ میں 500 کلومیٹر فاصلے سے YJ-12 اینٹی شپ سپر سونک کروز میزائل فائر کرسکتا ہے، جے 35 اے پر مقامی و چینی ساختہ فضا سے فضا ، فضا سے زمین ، فضا سے سمندر پر مار کرنے والے ہتھیار نصب کئے جا سکتے ہیں۔
جے 35 کی شمولیت سے پاک فضائیہ کو حریف پر جنریشنل گیپ کی صورت میں برتری حاصل ہوگی، بھارتی فضائیہ میں فی الحال کسی بھی ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی شمولیت کا کئی برس تک کوئی امکان نہیں ہے، جبکہ بھارتی فضائیہ کا تیجس پراجیکٹ بھی بے یقینی کی صورتحال کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News