Advertisement

وزیراعظم سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے لاچین پہنچ گئے

وزیراعظم سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے لاچین پہنچ گئے

اسلام آؓباد: وزیراعظم شہباز شریف لاچین پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے ہیں۔

وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔

لاچین کے ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے ہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، اقتصادی روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

Advertisement

دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version