Advertisement

آئندہ مالی سال میں 25 ارب ڈالر سے زائد قرض کے حصول کا تخمینہ

آئندہ مالی سال میں 25 ارب ڈالر سے زائد قرض کے حصول کا تخمینہ

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 25 ارب ڈالر سے زیادہ قرض حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ مالی سال کے دوران 25 ارب ڈالر سے زائد قرض حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جس میں دوست ممالک سے ملنے والے قرضوں کا رول اوور، پراجیکٹ فنانسنگ، کمرشل قرض اور آئی ایم ایف کی اقساط شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات جیسے دوست ممالک سے حاصل کیے گئے 12 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرائے جائیں گے، تاکہ مالیاتی دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔

آئندہ مالی سال کے لیے پراجیکٹ فنانسنگ کا تخمینہ 4.6 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جس میں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور دیگر مالیاتی ادارے شریک ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چین سے حاصل کیے گئے 3.2 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کو ری فنانس کروایا جائے گا جبکہ1  ارب ڈالر کا نیا چینی کمرشل قرض بھی حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،2 ارب ڈالر کی قرض اقساط آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) پروگرام کے تحت شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مؤخر ادائیگی پر سعودی تیل کی سہولت اور دیگر مدات میں مزید 2 ارب ڈالر کی مالی اعانت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق یو اے ای سے حاصل کیے گئے سیف ڈپازٹس کو رول اوور کروانے کی ذمہ داری اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر ہو گی جبکہ آئی ایم ایف سے قرض اقساط کی معاملات وزارتِ خزانہ خود سنبھالے گی۔

اقتصادی امور ڈویژن کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ مجموعی طور پر تقریباً 19.5 سے 20 ارب ڈالر تک کے قرضوں کے معاملات کو حتمی شکل دے۔

اس بھاری مالیاتی منصوبہ بندی کا مقصد آئندہ مالی سال میں بیرونی مالی ضروریات کو پورا کرنا، جاری منصوبوں کی تکمیل اور مالی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version