وزیراعظم آذربائیجان کا دورہ مکمل کرکے تاجکستان روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان سے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ روانہ ہوگئے۔
لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور دیگر اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورۂ آذربائیجان کے دوران صدر الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات کی۔ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور آذربائیجان کے یومِ آزادی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔
اب وہ دوشنبہ میں منعقدہ گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور خطے کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News