ہم نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا دو ٹوک اعلان

اگر مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جیسے اقدامات دہرانے کی کوشش کی تو پاکستان ایسا جواب دے گا کہ دنیا تاریخ میں یاد رکھے گی
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان کو خطرہ لاحق ہوا تو بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں ہوگا۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اور اگر حملہ ہوا تو پاکستان کا ردعمل بھارت کی توقعات سے کہیں زیادہ سخت ہوگا۔
خواجہ آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ذاتی انا اور انتخابات میں ووٹوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جیسے اقدامات دہرانے کی کوشش کی تو پاکستان ایسا جواب دے گا کہ دنیا تاریخ میں یاد رکھے گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ممکنہ جنگ کی صورت میں اندازے یہی ہیں کہ یہ صرف لائن آف کنٹرول (ایل او سی) تک محدود رہے گی، تاہم جنگ کا آغاز کرنا آسان مگر اس پر کنٹرول رکھنا مشکل ہوتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہماری سلامتی کو اگر کوئی خطرہ لاحق ہوا تو ہم پوری طاقت اور جارحیت کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے سندھ طاس معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم آبی معاہدے کا ضامن عالمی ادارہ، ورلڈ بینک ہے، اور بھارت کو اس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز رہنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

