Advertisement

حکومت کا بڑا معاشی دعویٰ، کیا ترسیلات زر 39 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کریں گی؟

برآمدات کا ہدف 35 ارب 28 کروڑ ڈالر سے زائد رکھا جا رہا ہے

حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے بیرونی شعبے کے مختلف اہداف میں نمایاں اضافہ کرنے کی تجاویز تیار کر لی ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ترسیلات زر، برآمدات اور خدمات کی برآمدات میں مثبت رجحان برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جب کہ درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سے متعلق محتاط تخمینے پیش کیے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران ترسیلات زر کا ہدف 39 ارب 43 کروڑ ڈالر سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جب کہ رواں مالی سال کا تخمینہ 37 ارب 45 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ یہ اعداد و شمار ترسیلات میں 5.3 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اسی طرح برآمدات کا ہدف 35 ارب 28 کروڑ ڈالر سے زائد رکھا جا رہا ہے، جو کہ رواں مالی سال کے 32 ارب 85 کروڑ ڈالر کے تخمینے کے مقابلے میں تقریباً 7.4 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار کاروبار کی صورتحال

Advertisement

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ درآمدات کا ہدف آئندہ مالی سال کے لیے 65 ارب 21 کروڑ ڈالر سے زیادہ مقرر کرنے کی تجویز ہے، جب کہ رواں مالی سال کی درآمدات 58 ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد رہنے کا امکان ہے۔ یہ شرح 11.8 فیصد اضافے کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 2 ارب 11 کروڑ ڈالر سے زائد رکھنے کی تجویز دی ہے، جو کہ رواں مالی سال کے متوقع 1 ارب 52 کروڑ ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے برعکس ایک واضح تبدیلی کی علامت ہے۔

مزید برآں، خدمات کی برآمدات میں بھی اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے اس شعبے سے 14 ارب ڈالر سے زائد آمدن کا ہدف رکھا گیا ہے، جب کہ رواں مالی سال کے لیے یہ تخمینہ 11 ارب 48 کروڑ ڈالر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version