Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شہر میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر بتائی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا۔

زلزلے کے جھٹکے ملیر، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، کورنگی، جعفر طیار، بکرا پیڑی اور گل احمد کے علاقوں میں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔

لانڈھی کے فیوچر موڑ اور اسپتال چورنگی سمیت متعدد مقامات پر لوگ گھبراہٹ میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات 1 بج کر 12 منٹ سے لے کر 1 بج کر 30 منٹ کے درمیان شہر میں تین بار زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
وفاقی حکومت سے اختلافات برقرار؛ پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
وزیر اعظم کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
44 سال مسجد نبوی ﷺ میں قرآن پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version