پاکستان نے غزہ کی صورتحال کو انسانیت کے ضمیر پر دھبہ قرار دیدیا

پاکستان نے غزہ کی صورتحال کوانسانیت کے ضمیر پر دھبہ قرار دے دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 55 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے، 18ہزار بچوں اور 28 ہزار خواتین کو شہید کیا گیا، عالمی برادری خاموش نہ رہے، خطرات شدید تر ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قابض قوت عالمی قانون کی بدترین خلاف ورزی کی مرتکب ہے، اخلاقی دیعالیہ پن کی اقوام متحدہ میں گنجائش نہیں۔
عاصم افتخار نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ذمےداری بڑھ گئی ہے، غزہ میں فوری، غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے۔
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement