وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر اور ابوظہبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔
ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر عزت مآب شیخ طحنون بن زاید النہیان (HH Sheikh Tahnoun bin Zayed Al Nahyan) نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا اورانکے ہمراہ گاڑی میں صدارتی محل کی جانب روانہ ہوئے۔
ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل عزت مآب علی احمد الشمسی، یو اے ایی میں پاکستان کے سفیر فيصل نياز ترمذی اور پاكستانی سفارتی عملہ بھی وزیر اعظم کے استقبال کیلئے موجود تھا۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے اس دورے کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط اقتصادی، سیاسی اور سفارتی روابط کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

