Advertisement

وزیراعظم کا عمان کے سلطان سے ٹیلیفونک رابطہ؛ عید الاضحیٰ کی مبارکباد

وزیراعظم کا عمان کے سلطان سے ٹیلیفونک رابطہ؛ عید الاضحیٰ کی مبارکباد

عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج سلطنت عمان کے سلطان عزت مآب ھیثم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہوں نے  سلطان ھیثم اور عمان کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی، انہوں نے غزہ کے عوام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

 وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بحران کے دوران عمان کے موقف پر سلطان کا شکریہ ادا کیا اور کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے ان کی حمایت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے ملائیشیا اور تاجکستان کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے، عید کی مبارکباد

 پاکستان اور عمان کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے سلطنت عمان کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Advertisement

وزیر اعظم نے عمان کے سلطان کو  پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔ عزت مآب سلطان ہیثم نے دعوت قبول کرتے ہوئے  وزیراعظم کو بھی  عمان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔

 واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے دورے باہمی طور پر سفارتی ذرائع سے  مناسب تاریخوں پر ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version