پنجاب بجٹ 2025-26 پیش؛ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ، کوئی نیا ٹیکس نہیں

لاہور: پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کردیا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ جب کہ کوئی نیا ٹیکس شامل نہیں کیا گیا۔
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے لیے متعدد انقلابی اقدامات کا اعلان کردیا۔
انہوں نے اپنی تقریر میں بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی فتح پر قوم کو سلام پیش کیا اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبے کی ترقی کو سراہا۔
وزیر خزانہ نے پاک فوج کی تاریخی فتح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے قائدانہ کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں پنجاب غربت اور بیروزگاری سے چھٹکارا پا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کا بجٹ 2025-26 پیش؛ تنخواہوں اور تعلیم کے بجٹ میں بڑا اضافہ
نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم اور ترقی کا راستہ
وزیر خزانہ نے بتایا کہ 10 ارب روپے کی لاگت سے لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ اب تک 50 ہزار سے زائد طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جا چکے ہیں تاکہ نوجوانوں کو تعلیم اور ٹیکنالوجی میں بہتر مواقع فراہم ہوں۔
تعلیم و صحت کے شعبے میں بڑے اقدامات
تعلیم کے لیے 148 ارب روپے اور صحت کے لیے 181 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ہونہار طلبہ کے لیے 15 ارب روپے کے وظائف، اسکولوں کی تعمیر، آؤٹ سورسنگ اور اسکالرشپ پروگرام بھی بجٹ میں شامل ہیں۔
ترقیاتی بجٹ میں 47 فیصد اضافہ
پنجاب حکومت نے 1,240 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ ہے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 2,706.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا وفاقی بجٹ 2026 متوازن مگر چیلنجز سے بھرپور، ایس اینڈ پی گلوبل کا تجزیہ
فلاحی منصوبے اور شفافیت پر زور
مجتبیٰ شجاع نے کہا کہ 6,104 منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جن میں کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔ ای ٹینڈرنگ اور گڈ گورننس کی پالیسیوں سے شفافیت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
نئے طبی ادارے اور سہولتیں
لاہور میں آٹزم اسکول، نواز شریف کینسر ریسرچ انسٹیٹیوٹ، سرگودھا اور لاہور میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹس کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ پنجاب بھر میں 20 ہزار مریضوں کو ڈائیلاسز کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
موسمیاتی تبدیلی اور ملازمین کی تنخواہوں پر توجہ
بجٹ میں ماحولیاتی تبدیلی جیسے سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ اخراجات میں 6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News